قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ آج ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی، جب کہ فاتح ٹیم جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمینیٹر ٹو میں مقابلہ کرے گی۔

پشاور زلمی نے گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔