پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 34ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا، جسے راولپنڈی نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ڈیوون کونوے 40، کرس گرین 29 اور مارک چیپمین 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Rawalpindiz finally register their maiden HBL PSL win and claim the Golden Bail 🤩#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvIU pic.twitter.com/qVq56a3qlz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 23, 2026
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، ڈین فاکس کرافٹ اور سعد مسعود نے دو، دو جبکہ آصف آفریدی، نسیم شاہ اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 45، کامران غلام نے 42 اور ڈیرل مچل نے 32 رنز بنائے، اور یوں ٹیم نے 11 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی راولپنڈیز کی ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔







