ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف، ٹریننگ پلانز اور آئندہ ہونے والے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے اپنا فیڈ بیک دیں گے، جب کہ وہ بطور کنسلٹنٹ پی سی بی کے ساتھ معاہدے میں بھی ہیں۔
سرفراز احمد نہ صرف ٹیموں کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر جائیں گے بلکہ ملک میں ہونے والی ٹریننگ سیشنز اور سیریز کے دوران بھی اسکواڈ کے ہمراہ موجود رہیں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمے داریاں مل گئیں۔
— SAMAA TV (@SAMAATV) November 16, 2025
ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے، وہ پاکستان… pic.twitter.com/tjq2s3ozhP
پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر رہنمائی اور ایمرجنگ و جونیئر سطح پر مضبوط کمبینیشن بنانے کے لیے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو تجربہ کار رہنمائی فراہم کرنا اور مستقبل کے لیے مضبوط بینچ اسٹرینتھ تیار کرنا ہے۔







