ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ اور دبئی کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے این او سی دی گئی ہے۔ ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک جبکہ دبئی لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کپتانی ملنے سے پہلے محمد رضوان سے مشورہ کیا، انہوں نے کپتانی سے پیچھے ہٹنے کا خود فیصلہ کیا تھا، شاہین شاہ آفریدی

دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی جاری کی گئی ہے۔ جب کہ ابوظبی لیگ کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو این او سی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کی جا چکی تھی۔