نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا، وہ ضروری تھا، تاہم قومی ٹیم کی کارکردگی کے علاوہ بھی دیگر معاملات ہیں جنہیں فی الحال دیکھا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس وقت کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر بات کرنے کا وقت نہیں، مناسب وقت آنے پر اس حوالے سے بات کی جائے گی۔
محسن نقوی نے تنقید کے حوالے سے کہا کہ وہ تنقید سے نہ پہلے گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبراتے ہیں، جب کہ ایسی تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا جو ان لوگوں کی جانب سے کی جائے جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔







