کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، اس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں اور سب کو کرکٹ کے اصولوں کے مطابق چلنا چاہیے۔
سربراہ پی سی بی نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
لاہور۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 25, 2026
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے موقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا
کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور مکمّل حمایت… pic.twitter.com/DJT2jsy9RW
واضح رہے کہ محسن نقوی کی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ایک سوال پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ 10 مئی کو بھی ایک فیصلہ کیا تھا پھر اس کے بعد نہیں دیکھا کہ آگے کیا ہوگا۔
دوسری جانب کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ سب پی سی بی کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔






