پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔سعود شکیل 42 اور سلمان علی آغانے 10 رنز سے دوسرے دن کا آغاز کیا۔
دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا مجموعہ 300 رنز تک پہنچایا۔تاہم 316 رنز کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا 45 رنز بنانے کے بعد مہاراج کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، مہاراج کے اگلے ہی اوور میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل 66 رنز بناکر مارکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر کوئی رن بنائے مہاراج کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ ساجد خان اور ڈیبیو کرنے والےآصف آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی پویلین کی راہ دکھائی، یوں پوری ٹیم 333 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے سات، سمن ہرمر نے دواور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
🎯 Asif Afridi gets 2nd Wicket on debut! Brevis gone for Duck 🦆, sharp catch by Salman at slip 🔥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 21, 2025
Watch live in UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/mb2w78TsRL
مہمان ٹیم نے اننگز شروع کی تو رائن ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
ٹرسٹن اسٹبز اور پہلے ٹیسٹ میچ سنچری بنانے والے ٹونی ڈی زورزی نے اچھی شراکت قائم کی تاہم، ٹونی ڈی زورزی نصف سنچری بنانے کے بعد 55 رنز پر آصف آفریدی کی پہلی وکٹ بن گئے جب کہ ڈیوالڈ بریوس کو کھاتہ کھولے بغیر آصف آفریدی نے ہی پویلین واپس بھیج دیا۔
دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبز 68 اور وکٹ کیپر بلے باز کائل ویرین 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، قومی ٹیم کی جانب سے آصف آفریدی نے دو، شاہین آفریدی اورساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ٹیم کو 35 رنز کے مجموعے پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Pakistan vs South Africa Test Series 2025 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 21, 2025
Second Test Day 2 Stumps - South Africa trail by 148 runs 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/z3rulQXM93
دوسری وکٹ 57 کے مجموعے پر گری، جب عبداللہ شفیق بھی ہارمر کی ہی گیند پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور اننگز کو مستحکم کیا۔
چوتھے نمبر پر آنے والے بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کا ایک ریویو ضائع ہونے کے فوراً بعد، اسپنر کیشو مہاراج کی اگلی ہی گیند پر سلی مڈ آف پر کھڑے ٹونی ڈی زورزی نے شاندار کیچ پکڑ کر بابر کو 16 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے۔ بعدازاں کپتان شان مسعود 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد مہاراج کی گیند پر مارکو جینسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
Stumps, Day 2! ⏳
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 21, 2025
A late twist in Rawalpindi as momentum swings at the close of play. 🔥🏏#TheProteas Men finish on 185/4 after 65 overs, trailing by 148 runs with plenty still to play for tomorrow. 🇿🇦 pic.twitter.com/kk2C5wj5AU
وکٹ کیپر محمد رضوان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور دوسری نئی گیند لینے کے فوراً بعد 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو شامل کیا گیا۔
مہمان ٹیم جنوبی افریقہ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ویان ملڈر اور پرینیلن سبریان کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی ہوئی ہے۔







