راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر 10 رنز بنانے والے کائل ویرینے آصف آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
🚨 Change of Innings 🚨
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 22, 2025
An early Tea is taken on Day 3 after a tremendous fightback from #TheProteas Men, bowled out for 404 after 119.3 overs, taking a lead of 71 runs. 👏🇿🇦
All to play for now as the game heats up heading into the second innings. 💪🏏 pic.twitter.com/6466cKrKzH
19 رنز کے اضافے کے بعد ٹرسٹن اسٹبز نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری بنائی، لیکن 76 رنز پر وہ بھی آصف آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
210 رنز کے مجموعی اسکور پر سمن ہرمر صرف دورنز بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، یوں 38 سالہ ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے اپنی پہلی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلیں۔
235 رنز پر اسپنر نعمان علی نے مارکو جینسن کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی ٹیم کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد سینوران متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے نویں وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی، اور متھوسوامے نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔
306 رنز پر کیشو مہاراج 30 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
😎 No mercy from Babar Azam! Drills Keshav Maharaj through covers for FOUR 💥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2025
Watch live in UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/UxhJZiIoJu
دسویں وکٹ کے لیے سینوران متھوسوامے اور کگیسو ربادا نے 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ ربادا نے 71 رنز بنائے، جس میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے، لیکن وہ آصف آفریدی کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹے۔ سینوران متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے چھ، نعمان علی نے دو، جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل گزشتہ روز سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تھا۔دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا مجموعہ 300 رنز تک پہنچایا۔
316 رنز کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا 45 رنز بنانے کے بعد مہاراج کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، مہاراج کے اگلے ہی اوور میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل 66 رنز بناکر مارکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر کوئی رن بنائے مہاراج کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ ساجد خان اور ڈیبیو کرنے والےآصف آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی پویلین کی راہ دکھائی، یوں پوری ٹیم 333 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے سات، سمن ہرمر نے دواور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مہمان ٹیم نے اننگز شروع کی تو رائن ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
ٹرسٹن اسٹبز اور پہلے ٹیسٹ میچ سنچری بنانے والے ٹونی ڈی زورزی نے اچھی شراکت قائم کی تاہم، ٹونی ڈی زورزی نصف سنچری بنانے کے بعد 55 رنز پر آصف آفریدی کی پہلی وکٹ بن گئے جب کہ ڈیوالڈ بریوس کو کھاتہ کھولے بغیر آصف آفریدی نے ہی پویلین واپس بھیج دیا۔
VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Pakistan vs South Africa Test Series 2025 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 21, 2025
Second Test Day 2 Stumps - South Africa trail by 148 runs 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/z3rulQXM93
دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبز 68 اور وکٹ کیپر بلے باز کائل ویرین 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، قومی ٹیم کی جانب سے آصف آفریدی نے دو، شاہین آفریدی اورساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو شامل کیا گیا۔
مہمان ٹیم جنوبی افریقہ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ویان ملڈر اور پرینیلن سبریان کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی ہوئی ہے۔







