پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ٹیم کو 35 رنز کے مجموعے پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
دوسری وکٹ 57 کے مجموعے پر گری، جب عبداللہ شفیق بھی ہارمر کی ہی گیند پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور اننگز کو مستحکم کیا۔
VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Pakistan vs South Africa Test Series 2025🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
End of Day 1️⃣ at Rawalpindi Cricket Stadium, 🇵🇰 Shan Masood & Abdullah Shafique starred with half-centuries 💫#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/DFKrcxODbZ
چوتھے نمبر پر آنے والے بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کا ایک ریویو ضائع ہونے کے فوراً بعد، اسپنر کیشو مہاراج کی اگلی ہی گیند پر سلی مڈ آف پر کھڑے ٹونی ڈی زورزی نے شاندار کیچ پکڑ کر بابر کو 16 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے۔ بعدازاں کپتان شان مسعود 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد مہاراج کی گیند پر مارکو جینسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور دوسری نئی گیند لینے کے فوراً بعد 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور سلمان علی آغا 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔
🇵🇰 Pakistan’s lineup for the 2nd Test! Debut cap for Asif Afridi vs South Africa 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/JMaYSu8HfJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر اور کیشو مہاراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ کاگیسو ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو شامل کیا گیا۔
مہمان ٹیم جنوبی افریقہ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ویان ملڈر اور پرینیلن سبریان کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
قومی ٹیم میں عبداللہ شفیق، امام الحق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، آصف آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
Toss Update 🪙
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 20, 2025
🇵🇰 Pakistan have won the toss and elected to Bat first.
🔁 Two changes for #TheProteas Men: Marco Jansen and Keshav Maharaj come in for Wiaan Mulder and Prenelan Subrayen.
Here’s how we line up for the second Test in Rawalpindi. 🏏 pic.twitter.com/wF3M3rhO4n
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم ایڈن مارکرم، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویریین، سینوران متھوسوامے، مارکو جینسن، سائمن ہارمر، کیشو مہاراج اور کاگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی ہوئی ہے۔







