بی سی سی آئی کے مطابق شبمن گل اب انڈیا کے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے اور ان کی کپتانی کا باقاعدہ آغاز 19 اکتوبر سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے ہوگا اور شبمن گل 2027 تک ٹیم کی قیادت کریں گے ہے۔
شبمن گل نے حالیہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں انگلینڈ کے خلاف انڈیا کی قیادت کی اور سیریز دو دو سے برابر کی۔ وہ سریز میں 75 کی اوسط سے 754 رنز بنا کر سیریز کے ٹاپ اسکورر بھی رہے، جس پر ان کی قیادت کو سراہا گیا اور اب ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی انہیں دے دی گئی ہے۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ون ڈے اسکواڈ میں بطور سینئر بلے باز شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر تھے، لیکن وہ پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
🚨 India’s squad for Tour of Australia announced
— BCCI (@BCCI) October 4, 2025
Shubman Gill named #TeamIndia Captain for ODIs
The #AUSvIND bilateral series comprises three ODIs and five T20Is against Australia in October-November pic.twitter.com/l3I2LA1dBJ
اس ون ڈے سریز کے لیے انڈین اسکوڈ میں شبمن گل بطور کپتان، روہت شرما، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، دھرو جریل اور یشاسوی جیسوال کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹی 20 اسکوڈ کے لیے سوریا کمار یادو بطور کپتان، ابھیشیک شرما، شبمن گل، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، جیتیش شرما، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور سنجو سیمسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ ون ڈے اسکواڈ سے چند اہم نام غیر حاضر ہیں جن میں رویندر جڈیجا، ورون چکرورتی، ہاردک پانڈیا اور وکٹ کیپر رشبھ پنت شامل ہیں۔ ٹی20 اسکواڈ میں شامل جسپریت بمراہ کو بھی ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی نے اس مرتبہ ون ڈے اور ٹی20 دونوں فارمیٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دیے ہیں۔ نتیش کمار ریڈی کو دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جب کہ محمد سراج نے ون ڈے ٹیم میں واپسی کی ہے۔ ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، دھرو جریل اور یشاسوی جیسوال کو بھی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔






