ارجنٹینا اور پرتگال دونوں نے گروپ مرحلہ اور راونڈ آف 32 کامیابی سے عبور کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے 

ٹورنامنٹ سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گی، جس سے کوارٹر فائنل میں میسی اور رونالڈو کے درمیان ممکنہ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا تھا۔

تاہم پرتگال گروپ K میں کولمبیا کے بعد دوسری پوزیشن پر رہا، جس کے باعث ناک آؤٹ مرحلے کا شیڈول تبدیل ہو گیا۔ اب دونوں ٹیمیں سپر 16 میں موجود ہیں، جس کے باعث ان کی ممکنہ ملاقات صرف فائنل میں ہی ہو سکتی ہے۔

فائنل تک رسائی کے لیے پرتگال کو پہلے اسپین اور فرانس جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف جیتنا ہوگا 

 دوسری جانب ارجنٹینا کے راستے میں بھی قدرے آسان  چیلنجز موجود ہیں، جہاں انگلینڈ یا ناروے اور جیسی ٹیمیں اس کی راہ میں حائل ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: برازیلین سپر اسٹار نیمار جونیئر نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ دیا

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر میں اب تک 36 سرکاری مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکے ہیں۔ ان میں میسی نے 16 میچ جیتے، رونالڈو 11 میں کامیاب رہے، جبکہ 9 مقابلے برابر رہے۔

اگر دونوں لیجنڈز اپنی اپنی ٹیموں کو فائنل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو 2026 فیفا ورلڈ کپ شائقین کو فٹبال کی تاریخ کی سب سے یادگار اور متوقع ٹکر میں سے ایک دیکھنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔