انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق انڈیا اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
روہت شرما نے 2024 ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کو چیمپئن بنایا تھا، مختصر فارمیٹ میں انڈیا کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹی20 کرکٹ کیریئر میں 32.01 کی اوسط اور 140.89 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ4231 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ روہت شرما ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو دو ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں، انہوں نے پہلا اعزاز 2007 کے افتتاحی ورلڈ کپ میں، جب کہ دوسرا 2024 کے ایڈیشن میں اپنے نام کیا۔
2007 میں ٹی20 ڈیبیو کے دوران روہت نے شاندار کارکردگی دکھائی، جنوبی افریقہ کے خلاف 50 ناٹ آؤٹ اور فائنل میں پاکستان کے خلاف قیمتی 30 رنز کی اننگز شامل ہیں۔
2024 کا ٹورنامنٹ روہت کے کیریئر کی سب سے خاص مہم ثابت ہوئی جہاں انہوں نے انڈیا کو 11 سال بعد آئی سی سی ٹرافی دلائی، بطور اوپنر انہوں نے جارحانہ آغاز دیتے ہوئے 257 رنز بنائے، 156.70 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ۔
It’s my honour to announce that @ImRo45 is the tournament ambassador for the upcoming @T20WorldCup in India & Sri Lanka.
— Jay Shah (@JayShah) November 25, 2025
There can be no better representative for the event than the winning captain of the 2024 T20 World Cup, and a player who has been in all nine editions so far. pic.twitter.com/muWh3mUflj
ان کی یادگار اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 92 رنز (41 گیندوں پر) اور انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں 57 رنز شامل ہیں۔ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ٹورنامنٹ امبیسڈر مقرر ہونے پر روہت شرما نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ کپ ایک بار پھر انڈیا میں منعقد ہو رہا ہے اور میں ایک نئی حیثیت میں اس ایونٹ کا حصہ بنوں گا۔ میں تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ بھارت کی مہمان نوازی کے ساتھ یادگار لمحات لے کر جائیں گے۔
ورلڈ کپ 2026 کب ہوگا؟
آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سات فروری تا آٹھ مارچ 2026 کو انڈیا اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہرگروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔







