شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد دوبارہ ایکشن میں آئے ہیں اور ان دنوں بیگ بیش لیگ میں اپنے کمالات دکھا رہے ہیں۔ انہیں مکمل فٹنس رپورٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
ان کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جب کہ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔
Shadab Khan returns as Pakistan name T20I squad for Sri Lanka series but Domestic performers Maaz Sadaqat and Sufyan Muqeem missing. pic.twitter.com/Fv1jMGApGQ
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) December 28, 2025
شاداب خان کی اسکواڈ میں واپسی پر سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکسپر سوال اٹھایا اور لکھا کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز کے لیے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاداب خان تو شامل کر لیا گیا لیکن ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سفیان مقیم اور معاذ صداقت کو نظر انداز کر دیا گیا۔
شاداب کی واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا، جب کہ ان کی شمولیت کے فیصلے پر کرکٹ حلقوں میں بھی گفتگو جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سات جنوری، نو جنوری اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔






