سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب ساتویں مرتبہ اس ریلی کی میزبانی کر رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے کا آغاز سات کیٹیگریز میں ہوا، جن میں 787 شرکا حصہ لے رہے ہیں، جب کہ سویڈش ڈرائیور نے سبقت حاصل کی۔
ریلی کا انعقاد وزارتِ اسپورٹس کی نگرانی میں سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ ڈاکار ریلی العلا، حائل، ریاض، وادی الدواسر، بیشہ اور الحناکیہ سے گزرتی ہوئی 17 جنوری کو ینبع میں اختتام پذیر ہوگی۔
The #Dakar2026 is back in Saudi Arabia 🇸🇦 !
— DAKAR RALLY (@dakar) January 1, 2026
Here is everything you need to know about it👇 pic.twitter.com/7yLInacm9B
ریلی کے روٹ میں ایک ابتدائی اور 13 مقابلہ جاتی مراحل شامل ہیں۔ ڈاکار ریلی متنوع صحرائی ماحول میں ڈرائیونگ کے ایک منفرد اور چیلنجنگ تجربے کا پلیٹ فارم سمجھی جاتی ہے۔
ریلی میں وسیع پیمانے پر شرکت سعودی عرب کے موٹر اسپورٹس کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کی عکاسی کرتی ہے۔ مجموعی طور پر 433 گاڑیاں اور 812 ڈرائیورز جو 69 مختلف ممالک سے حصہ لے رہے ہیں۔ سعودی عرب سے 25 مرد و خواتین ڈرائیور بھی شریک ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی شرکا کی قیادت گزشتہ ایڈیشن کے چیمپئن یزید الراجحی کر رہے ہیں، جو اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے ڈاکار ریلی میں 12ویں مرتبہ حصہ لے رہے ہیں۔
چیلنجر کلاس میں دانیہ عقیل نمایاں سعودی ڈرائیور کے طور پر موجود ہیں۔ وہ ڈاکار ریلی میں پانچویں بار شرکت کر رہی ہیں، 2022 میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی، جب کہ 2021 میں ٹی تھری کیٹیگری کا عالمی کپ جیت چکی ہ
ورلڈ ریلی ریڈ چیمپئن شپ میں کامیابیوں کے بعد کار کیٹیگری میں ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
📸 Our Saudi heroes at the start line of #Saudi_Dakar 2026, in the presence of HRH Prince Khalid bin Sultan Al-Abdullah Al-Faisal, Chairman of SAMF and SMC
— الاتحاد السعودي للسيارات والدراجات النارية (@SAMF_GOV) January 3, 2026
Wishing them the very best of luck in this adventure 💪🏜️ pic.twitter.com/iyLpQzLkI9
یہ ریلی ایک نئے روٹ پر مشتمل ہے جو بحیرۂ احمر کے ساحل سے شروع ہو کر سعودی عرب کے مختلف خطوں سے گزرے گا، جن میں صحرا، ریت کے ٹیلے، پہاڑ اور ساحلی پٹیاں شامل ہیں۔ یہ تمام راستے ڈرائیوروں کی مہارت، تیاری اور برداشت کا بھرپور امتحان لیں گے۔
اس سال ڈاکار کلاسک میں 97 پرانی گاڑیاں شامل ہیں، جن میں 75 کاریں اور 22 ٹرک شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں 1980 اور 1990 کی دہائیوں سے لے کر 2005 تک کے ماڈلز پر مشتمل ہیں۔






