پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی اور 29 نومبر تک جاری رہے گی۔
🛬 Sikandar Raza-led Zimbabwe squad arrives in Islamabad to take part in the T20I tri-series 🏏#PAKvZIM | #PAKvSL pic.twitter.com/qksgkf27Q0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2025
خیال رہے کہ سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے پہلے یہ 17 نومبر سے شروع ہونا تھا، تاہم اب تمام میچز سیکیورٹی وجوہات کے باعث راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے، جب کہ لاہور میں شیڈول میچز بھی وہیں منتقل کر دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Revised schedule 📢
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2025
🏏 T20I tri-nation series to begin on 18 November
🏟️ Rawalpindi Cricket Stadium
Read more ➡️ https://t.co/5ZsfgPNXHO#PAKvSL | #PAKvZIM pic.twitter.com/hnKadesbTH
ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کم از کم آٹھ سری لنکن کرکٹرز سہ فریقی وائٹ بال سیریز سے دستبردار ہو کر وطن واپس جائیں گے، تاہم بورڈ متبادل کھلاڑی بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ ٹیم مکمل اسکواڈ کے ساتھ سیریز میں حصہ لے سکے۔







