اس سیزن میں پاکستان بہترین ردھم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ قومی ٹیم متحدہ عرب امارات میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ہے، جب کہ ایشیا کپ کا فائنل بھی کھیلا ہے۔
3️⃣ teams ready to battle for glory 💥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2025
KFC Presents VGOTEL Mobile Tri-Nation Series 2025 will unfold at the Rawalpindi Cricket Stadium 🏟️#CricketKiJeet | #PAKvSL | #PAKvZIM | #SLvZIM pic.twitter.com/R0kybvPCyW
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ یہ سہ ملکی سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی موزوں وقت پر آ رہی ہے، کیونکہ دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ سے آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے گزشتہ چند ماہ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ شارجہ میں سہ فریقی سیریز جیتی، ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، جب کہ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال کرکٹ میں کامیابیاں حاصل کیں۔
Pakistan, Sri Lanka and Zimbabwe captains addressed the media ahead of the T20I tri-nation series at the Rawalpindi Cricket Stadium 🎙️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2025
KFC Presents VGOTEL Mobile Tri-Nation Series 2025 begins tomorrow 🔥
🇵🇰 Press conference: https://t.co/OxrGp4MAeU
🇱🇰 Press conference:… pic.twitter.com/tJD1xEqkPt
سلمان علی آغا نے امید ظاہر کی کہ راولپنڈی کے شائقین جس جوش و خروش کے ساتھ ہوم ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، وہ اس سیریز میں بھی دیکھنے کو ملے گا اور شاندار مقابلے ہوں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 18 پاکستان نے جیتے اور 3 زمبابوے کے نام رہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلے ہوئے، جن میں پاکستان نے 14 اور سری لنکا نے 10 میں کامیابی حاصل کی۔







