شاہین نے کہا کہ چند سالوں سے بگ بیش کھیلنے کا موقع نہیں ملا، لیکن اب وہ پوری لگن کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اس دوران کوئی قومی ڈیوٹی نہیں، اس لیے امید ہے کہ مکمل لیگ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
فاسٹ بولر نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، پاکستان کے لیے کئی اہم رنز بنا چکے ہیں اور ان کی کوور ڈرائیو خوبصورت ہے۔ محمد رضوان فاسٹ بولنگ پسند کرتے ہیں اور دونوں کے خلاف نیٹس میں باقاعدہ میچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گابا میں انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، وہاں کی پچ میں کافی باؤنس ہوتا ہے، اور امید ہے کہ بگ بیش کی پچیں پاکستان کی طرح فلیٹ نہیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ سے پہلے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی نہیں کی تھی، مگر ثمین رانا نے انہیں کافی گائیڈ کیا۔ لاہور قلندرز کو انہوں نے اپنی فرنچائز قرار دیا اور کہا کہ بطور کپتان کھلاڑیوں پر سختی سے نہیں بولنا چاہیے کیونکہ یہ دیکھنے والوں پر اچھا تاثر نہیں چھوڑتا۔







