میچ کے پہلے ہاف میں چترال کو 4 کے مقابلے میں 5 گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے گول اسکور کیے اور مقابلہ جیت لیا۔
اس فتح کے ساتھ گلگت بلتستان نے 13 سال بعد چترال کو شکست دے کر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر الیون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے گیند پھینک کر میچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
شندور پولو فیسٹیول 2026 فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت بلتستان نے چترال کو 6-5 گول سے شکست دیکر 13 سال بعد شندور پولو فیسٹیول جیت لیا۔ گلگت بلتستان پولو ٹیم کو مبارکباد
— Government of KP (@GovernmentKP) June 13, 2026
#ShandurPoloFestival pic.twitter.com/Dsu8FRgp5j
تقریب میں سول اور عسکری حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین اور سیاحوں نے شرکت کی اور دلچسپ مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔
فیسٹیول کے اختتام پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں اور شائقین نے فتح کا جشن منایا، جبکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں نے شندور کے تاریخی، ثقافتی اور روایتی رنگوں سے بھرپور اس منفرد مقابلے کو خوب سراہا۔






