ملائیشیا میں جاری اس ایونٹ میں میچ کے پہلے کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر پاکستان کو ایک، صفر کی برتری دلائی۔

کھیل کے دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دونوں ٹیمیں اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

اہم میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے صفیان خان نے گول کر کے انڈیاکے خلاف برتری کودو - صفر کیا، لیکن  چند ہی لمحوں بعد انڈیا کے ہندال ہراجیت سنگھ پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ ایک -دو  پر لے آئے۔

چوتھے کوارٹر میں ایک بار پھر انڈیا پاکستان کے خلاف گول کرنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد مقابلہ دو- دو گول سے برابر ہو گیا ہے۔

تھوڑی ہی دیر بعد انڈیا کے ہی من میت سنگھ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو تین -دو  سے برتری دلائی تاہم چند منٹس کے بعد صفیان خان نے ایک اور گول کر کے مقابلہ تین- تین  سے برابر کر دیا۔

صفیان خان کو میچ میں شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کے خلاف دو-سات گول سےفتح سمیٹی تھی، جب کہ دوسرے مقابلے میں قومی ٹیم کو برطانیہ سے ایک-پانچ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔