احمد آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے 43ویں میچ میں انڈین ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انڈیا کی جانب سے شیوم ڈوبے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہاردیک پانڈیا اور کپتان سوریا کمار یادیو 18، 18 رنز بنا سکے، جب کہ ابھیشیک شرما 15 اور واشنگٹن سندر 11 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما اور ارشدیپ سنگھ ایک، ایک رن بنا سکے۔ رنکو سنگھ، ایشان کشن اور جسپریت بمراہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
Agents of chaos 🔥 pic.twitter.com/FnXyv5ht89
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 22, 2026
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے چار، کیشو مہاراج نے تین اور کوربن بوش نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ ایڈن مارکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور انڈیا کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کا آغاز توقع کے برعکس رہا اور ابتدائی تین وکٹیں صرف 20 رنز پر گر گئیں۔ اس نازک موقع پر ڈیوالڈ بریوس اور ڈیوڈ ملر نے ذمہ داری سنبھالی اور اننگز کو سنبھالا دیا۔ دونوں کے درمیان اہم شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کو دباؤ
سے نکال کر مستحکم پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ رائن رکلٹن 7، کوئنٹن ڈی کاک 6، کپتان ایڈن مارکرم 4 اور مارکو جینسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبز نے آخر میں جارحانہ انداز اپنایا اور 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جس سے مجموعہ 187 تک پہنچ گیا۔
انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ورون چکرورتی اور شیوم ڈوبے نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
واضع رہے کہ اس سے قبل سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ٹو کے مقابلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔ اب تمام نگاہیں انڈیا کی بیٹنگ پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ اس ہدف کو عبور کر کے فتح اپنے نام کرتا ہے یا جنوبی افریقا دفاع میں کامیاب رہتا ہے۔






