کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز ہی بنا سکی اور یوں ہوم ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Victory in Colombo 💥
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) February 25, 2026
Matt Henry set the tone with 2-3 off his 2 overs as Rachin Ravindra picked up 4-27 off his 4 overs 🔥
📷 = ICC/Getty#SLvNZ #T20WorldCup pic.twitter.com/VlGbcNBdfu
سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دُنتھ ویلالگے نے 29، کوشل مینڈس نے 11، پون رتنائیکے نے 10، چرتھ اسالنکا نے پانچ، کپتان داسن شناکا نے تین، دوشن ہیمانتا نے تین، جب کہ پتم نسانکا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ دُشمانتھا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ میٹ ہینری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
An action-packed first half in Colombo 🇱🇰🇳🇿
— ICC (@ICC) February 25, 2026
Tune in to watch #T20WorldCup LIVE action, broadcast details 📺 https://t.co/NPykWM7qqY pic.twitter.com/44Ro2fcotz
کیویز کے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جب کہ کول مکونکوے نے ناٹ آؤٹ 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں رچن رویندرا 32، فن ایلن 23، گلین فلپس 18، ٹم سائفرٹ آٹھ، ڈیرل مچل تین اور مارک چیپمن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور دُشمانتھا چمیرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ دُنتھ ویلالگے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔






