نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ انڈیا کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ ایونٹ کے مجموعی مفاد کو نقصان نہ پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی بورڈ نے کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے بھی پاکستان سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں انڈیا کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی تھی۔
T20 World Cup 2026: UAE Board Urges PCB to Reconsider India Match Boycott
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 8, 2026
More details: https://t.co/jldDqJmT67#ARYNews pic.twitter.com/mDKBVomPav
سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ خط لکھا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاک انڈیا میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، جن میں ٹکٹوں کی فروخت اور میزبانی کی تیاریاں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی فریق کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ متوقع سیاحتی آمدن میں کمی بھی شامل ہے۔
سری لنکا میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سری لنکا کا سیاحت کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں شائقین نے ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کر دی ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی کہ غیر معمولی حالات، دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔
اماراتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ، ذرائع pic.twitter.com/doV1tCsf9S
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 8, 2026
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے مینز کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف انڈیا کے خلاف میدان میں اترنے سے روک رکھا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کو آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی ملاقات جاری ہے، جس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا ایجنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو انڈیا کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔







