اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔

دوسری جانب بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو اس سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، جب کہ حارث رؤف کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئندہ ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم منیجر ہوں گے۔ مائیک ہیسن کو وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ اور شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، گرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، طلحہٰ اعجاز ٹیم اینالسٹ اور سید نعیم احمد ٹیم کے میڈیا منیجر ہوں گے۔