پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
واضح رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔







