کولمبو میں کهیلا جارہا سپر ایٹ گروپ 2 کایہ میچ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی بقا کیلئے اہمیت کا حامل بھی ہے۔ 

اس میچ کےلیے سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں کامل مشرا کی جگہ پر تجربہ کار چریتھ اسالانکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو 169 رنز کا ہدف دیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ سری لنکا کی بلے بازی جاری ہے۔ میزبان ٹیم کو ہدف عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سری لنکا میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، پوان رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، دنتھ ویلالاگے، دشان ہیمانتھا، دشمانتھا چمیرا، مہیش ٹھیکشان، دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، فین ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، کول میک کونچی، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ کولمبو کی سست اور ٹرن لینے والی وکٹوں سے جلد ہم آہنگ ہونا سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی کی کنجی ہوگا۔
دونوں ٹیمیں بدھ کو سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ٹو کے اہم مقابلے میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ مقابلے کے تحت آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
لائیو ٹرانسمیشن 
بلیک کیپس کا پہلا سپر ایٹ میچ اسی مقام پر پاکستان کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔
سینٹنر کی ٹیم گروپ مرحلہ انڈیا میں کھیلنے کے بعد ایک ہفتے سے سری لنکا کے دارالحکومت میں موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سینٹنر نے کہا کہ دو ممالک میں ٹورنامنٹ کھیلنے کا چیلنج یہی ہوتا ہے۔ ہم نے چنئی اور احمد آباد میں فلیٹ پچوں پر کھیلا، یہاں ہمیں مختلف انداز اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اسکواڈ اسی سوچ کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا کہ کہیں سست وکٹیں ملیں گی اور کہیں فلیٹ۔ خوشی ہے کہ ہمارے پاس اسپن کے مناسب آپشنز موجود ہیں، اصل بات جلد ایڈجسٹ کرنا ہے۔