چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ٹم سیفرٹ 89 اور فن ایلن 84 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے 175 رنز کی شراکت داری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیوی اوپنرز کی سب سے بڑی پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لو ونسینٹ اور برینڈن میک کولم کے درمیان 68 رنز کی شراکت داری کا تھا۔
Tim Seifert and Finn Allen put up a record-breaking stand to make it two in two at #T20WorldCup for New Zealand 👏
— ICC (@ICC) February 10, 2026
📝: https://t.co/5NVVxOjcFv pic.twitter.com/P7rqBCL0LT
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ گلین فلپس اور مارٹن گپٹل کے درمیان 105 رنز کی شراکت داری کا تھا۔
اس سے قبل یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم نے 66 جبکہ علی شان شرفو نے 55 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ جیکب ڈفی، مچل سینٹنر، لوکی فرگیوسن اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔






