کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پاتھن نسنکا 62 اور راتھ نائکے 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں زمبابوے نے سری لنکا کا 179 رنز کا ہدف آسانی سے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بیننٹ 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ مارومانی نے 34، ریان برل نے 23 اور کپتان سکندر رضا نے 45 رنز بنائے۔

یوں زمبابوے کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سات پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

زمبابوے نے چار میں سے تین میچز جیتے، آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی، جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

واضح رہے کہ گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔