پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے پہلے کل 6 میچز کھیلے گی، جن میں 3 میچز جنوری میں سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔ آسٹریلیا بھی پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گا۔
انگلینڈ جنوری میں سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا، جبکہ بھارت کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز کی سیریز کھیل رہی ہے اور جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مزید 5 میچز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ بھارت میں 3 میچز کے لیے سیریز کھیل رہی ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی اور 3 میچز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: لندن کے بعد پی ایس ایل روڈ شو نیویارک میں بھی رونق بکھیرنے کو تیار
دسمبر اور جنوری میں سب سے زیادہ میچز بھارتی ٹیم کھیلے گی، جس کے بعد جنوبی افریقہ 8 میچز، پاکستان اور سری لنکا 6-6 میچز، نیوزی لینڈ 5، اور آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو 3-3 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔
یہ شیڈول ورلڈکپ سے قبل ٹیموں کی فٹنس اور فارم کو بہتر بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔







