یہ میچ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔
سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ
پاکستان کے لیے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں اس میچ سے جڑی ہیں۔ قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے یا تو فتح درکار ہے یا میچ کا بغیر نتیجہ ختم ہونا ضروری ہے۔ فتح کی صورت میں پاکستان کو دو پوائنٹس ملیں گے، جبکہ بارش یا دیگر وجوہات کی بنا پر میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا، جو پاکستان کے لیے کافی ہوگا۔ بصورت دیگر قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
پاکستان اس سے قبل امریکہ اور نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کر چکا ہے جبکہ بھارت سے 61 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت چار پوائنٹس کے ساتھ پاکستان گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
موسم کی صورتحال
کولمبو میں میچ کے آغاز کے وقت ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، عثمان خان (وکٹ کیپر)، خواجہ نافع، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔
نمیبیا کی پلیئنگ الیون
نمیبیا کی جانب سے لورین اسٹین کیمپ، جان فرائلنک، جان نکول لوفتی ایٹن، گیرہارڈ اراسمس (کپتان)، الیگزینڈر بوسنگ وولسخینک، جے جے سمتھ، زین گرین (وکٹ کیپر)، روبن ٹرمپلمین، ویسل مائی برگ، برنارڈ شولٹز اور جیک بریسل میدان میں اتریں گے۔
میچ کے نتیجے پر گروپ کی صورتحال اور سپر ایٹ مرحلے کی تصویر واضح ہوگی۔







