اس مقابلے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اس کے نتیجے کا اثر سیمی فائنل کی دوڑ پر پڑے گا۔ انگلینڈ دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، تاہم آج کا نتیجہ دیگر ٹیموں کی پوزیشن پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے دو میچوں کے بعد تین پوائنٹس ہیں اور اسے آخری چار ٹیموں میں رسائی کے لیے مزید ایک پوائنٹ درکار ہے۔ اگر کیوی ٹیم یہ میچ جیت لیتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی، جبکہ شکست کی صورت میں دیگر ٹیموں کے امکانات برقرار رہیں گے۔
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے دو میچوں کے بعد ایک پوائنٹ ہے اور اسے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ اس میچ میں کامیابی اور بہتر رن ریٹ کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب آج انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے۔







