اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ دونوں کپتانوں نے موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی اور سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے، جب کہ جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے لیکن ان کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ سیریز کے بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔