پاکستانی اسٹار محمد زبیر کی عالمی چیمپئن بننے تک کی راہ بھی شاندار رہی۔ انہوں نے مین ایونٹ میں جگہ بنانے سے قبل لاسٹ چانس کوالیفائر کے ذریعے ٹورنامنٹ میں انٹری حاصل کی، جہاں انہوں نے ہم وطن اور ٹیککن کے لیجنڈ ارسلان ایش کو سنسنی خیز مقابلے میں 5-4 سے شکست دی۔

محمد زبیر کو ایونٹ کے 10 لاکھ ڈالر کے مجموعی انعامی پول میں سے فاتح کی حیثیت سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

ٹورنامنٹ تین مراحل پر مشتمل تھا، جس کا آغاز گروپ مرحلے سے ہوا، اس کے بعد پلے آف کھیلے گئے اور مقابلے کا اختتام سنگل ایلیمینیشن بریکٹ پر ہوا۔

فائنل میں شکست کھانے والے جنوبی کوریا کے لو ہائی، جو ڈی آر ایکس کی نمائندگی کر رہے تھے، نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی۔

آسٹریلیا کے یگامی 70 ہزار ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ ٹوئسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ارسلان ایش 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

پیرس میں ہونے والے ایسپورٹس ورلڈ کپ میں دنیا کے بہترین ٹیککن کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کیا۔

ٹورنامنٹ ٹیککن ورلڈ ٹور (TWT) فائنلز 2026 کے لیے کوالیفائر بھی تھا، جب کہ محمد زبیر کو کامیابی کے بعد ایک ہزار کلب پوائنٹس بھی ملے۔