اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ ٹیم انڈیا نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ بدلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
مشیر کھیل نے کہا کہ بنگلہ دیش کھیلنا چاہتا ہے اور امید ہے کہ آئی سی سی ان کے تحفظات کو تسلیم کرے گی، تاہم وہ انڈیاجانے سے متعلق اپنا موقف برقرار رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اور بی سی بی کے عہدیداران بھی جلد پریس کانفرنس کریں گے تاکہ عوام کو صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں بنگلہ دیش کی جانب سے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کی گئی تھی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک دن کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ بھارت میں میچز کھیلنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلادیش کے میچز انڈیا میں ہی ہوں گے، آئی سی سی
خیال رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انڈین ہندو انتہا پسند جماعت کی ایما اور مودی سرکار کے حکم پر بنگلہ دیشی پیسر مستیفض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکال دیا گیا، جس کے بعد بنگلہ دیش میں انڈین مخالف احتجاج سامنے آیا۔ اس کے بعد بی سی بی نے اپنی ٹیم انڈیا نہ بھیجنے اور میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست آئی سی سی کو بھیج دی تھی۔







