فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے کو جیت کےلیے 144 رنز کا ہدف دیا اور 37 ویں اوور میں ہی ساری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ 

پاکستان کی جانب سے اوپنر بلےباز صائم ایوب نے  70 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور  بابر اعظم 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پوری ٹیم پورے 50 اوور کھیلنے میں ناکام رہی اور 37 ویں اوور میں 143 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اور لہوان ڈری پریٹوریئس نے  72 رنز کی شراکت داری سے اننگ کا عمدہ آغاز کیا ۔

اوپنر بلے باز پریٹوریئس 39 بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈی کوک وکٹ پر جمے اور نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 53 رنز کے ساتھ وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔

افریقی بلے باز پاکستانی گیند بازوں کے سامنے مکمل طور پر ناکام ہوئے اور پوری ٹیم 37 اوور میں 143 بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ ٹونی ڈی زورزی 2، روبین ہرمن 1، ڈونووین فریرا 7، کاربن بوش صفرجبکہ  یورن فورٹین 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی گیندبازوں کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ محمد ابرار نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا لیکن بدقسمتی سے  ہیٹرک مکمل کرنے میں ناکام رہے جبکہ سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف آج کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں 2 کھلاڑیوں کو تبدیل کیا گیا تھا۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کو آرام دیا گیا اور ان کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 270 رنز کا ہدف دیا جوکہ جنوبی افریقہ نے ڈی کوک کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسانی سے 41 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔