میچ کا فیصلہ انجری ٹائم میں اسپین کے کھلاڑی میکائیل میرینو کے گول نے کیا، جس کے بعد میچ ختم ہوتے ہی رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آنسوؤں کے ساتھ میدان سے رخصت ہوئے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میرا ورلڈ کپ اس طرح ختم ہوا۔ میں نے اپنی پوری جان لگا دی اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، لیکن آج میں مطمئن ضمیر کے ساتھ جا رہا ہوں۔ فٹ بال بھی زندگی کی طرح ہے، جہاں کبھی کامیابی ملتی ہے اور کبھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
🗣️ It s true it s my last World Cup. I will have a think with my family and not make any decisions with a hot head"
— Sky Sports News (@SkySportsNews) July 7, 2026
Cristiano Ronaldo on his future after seeing his World Cup dream end at the hands of Spain. pic.twitter.com/RVsWc2PtVJ
ایک سوال کے جواب میں رونالڈو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، یہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا۔ اب میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں گا اور سکون سے اپنے مستقبل کے بارے میں غور کروں گا۔ میں کوئی جلد بازی میں فیصلہ نہیں کروں گا۔
41 سالہ رونالڈو نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے بھی ان کا آخری میچ تھا یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی ایسا ذاتی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو ٹیم کی مہم پر حاوی ہو جائے۔ میں جذبات کی رو میں بہہ کر فیصلے نہیں کرتا۔
رونالڈو نے پرتگال کو 2016 کی یورپی چیمپئن شپ (یورو) اور 2019 و 2025 کی یوئیفا نیشنز لیگ کے ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قومی ٹیم کے لیے اپنی خدمات پر فخر ہے۔ میں نے 23 برس تک پرتگال کی نمائندگی کی اور اپنے ملک کو تین بڑے اعزازات جتوائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی تاریخ کا سب سے بڑا اعزاز 2016 کی یورپی چیمپئن شپ ہے۔ سچ کہوں تو میرے نزدیک اس کی اہمیت ورلڈ کپ جیتنے کے برابر ہے۔
“Before Cristiano, Portugal hadn t won anything…
— Barstool Sports (@barstoolsports) July 7, 2026
The biggest title I won with the National Team was Euro 2016. For me, it has the same dimension as a World Cup.”
Ronaldo went out with a bang pic.twitter.com/xl4Cn9savZ
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سے قبل پرتگال نے کوئی بڑا بین الاقوامی ٹائٹل نہیں جیتا تھا۔
اپنے 23 سالہ شاندار کیریئر میں رونالڈو اب تک کلب اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 976 گول کر چکے ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور پانچ مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ اور ایک مرتبہ یورپی چیمپئن شپ کے فاتح رہ چکے ہیں۔
رونالڈو نے مجموعی طور پر چھ ورلڈ کپ میں شرکت کی، تاہم وہ کبھی بھی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پرتگال 2006 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کامیاب رہا، جب اس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جو رونالڈو کا پہلا ورلڈ کپ بھی تھا۔
ورلڈ کپ ٹرافی ان کے شاندار کیریئر کی واحد بڑی کامیابی ہے جو ان کی جھولی میں نہ آ سکی، تاہم انہیں تاریخ کے عظیم ترین فٹبالرز میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ اگر رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کرتے ہیں تو ان کا اگلا بڑا ٹورنامنٹ 2028 کی یورپی چیمپئن شپ ہو سکتا ہے، اس وقت ان کی عمر 43 برس ہوگی۔






