کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایک اسٹوریز جیسی پریزنٹیشن رکھتا ہے جس میں 12 مختلف کارڈز شامل ہیں۔ صارف ان کارڈز پر کلک کرکے اپنی دیکھنے کی عادات، دلچسپی کے موضوعات اور مشاہدہ کردہ مواد کی مکمل تفصیل حاصل کر سکیں گے۔

یہ فیچر یوٹیوب ایپ میں دستیاب ہوگا۔

اس تک رسائی کے لیے ایپ کھول کر نیچے موجود “You” ٹیب پر جائیں، جہاں اگر ری کیپ آپ کے لیے دستیاب ہوا تو سب سے اوپر ایک نمایاں بینر نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستانی کری ایٹرز کے لیے نئے حفاظتی اور معاون فیچرز متعارف کرا دیے

صارف اپنے پروفائل سیکشن میں بھی سالانہ ری کیپ دیکھ سکتے ہیں، تاہم اسے دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ یوٹیوب نے آپ کا ری کیپ ڈیٹا تیار کر لیا ہو۔

میوزک شائقین کے لیے بھی خوشخبری ہے،اگر کسی صارف نے سال بھر میں کم از کم 10 گھنٹے یوٹیوب پر موسیقی سنی ہے تو ان کی میوزک ہسٹری کا خلاصہ بھی ری کیپ میں شامل ہوگا۔

یوٹیوب کے مطابق یہ سروس فی الحال چند منتخب ممالک میں مہیا کی جائے گی، جبکہ بچوں کے اکاؤنٹس پر یہ فیچر فعال نہیں ہوگا۔