بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران راہول نامی شخص نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ کہنے لگا، جس پر روہت نے اعتراض کیا۔ ابتدائی طور پر جھگڑا رفع دفع کر دیا گیا لیکن شادی کے اختتام کے بعد واپسی کے دوران راہول اور اس کے ساتھیوں نے روہت کی گاڑی روکی اور ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: یورپ بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج:  غزہ، غزہ- پیرس تمھارے ساتھ ہے 


روہت کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دو روز کے علاج کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔