میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے سابق انٹیلی جنس افسر اسکاٹ ریٹر کو ورکس ڈائیلاگ نامی سوشل میڈیا چینل کے پروگرام میں مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اسرائیل کی پالیسیوں اور سرگرمیوں پر کھل کر تنقید کی۔

اسکاٹ ریٹر نے کہا کہ اگر وہ ایرانی ہوتے تو اسرائیل کے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے ڈی سیلینیشن (نمکین پانی کو میٹھا بنانے والے) پلانٹس کو تباہ کر دیتے، جس سے اسرائیل کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک اسرائیل کا خاتمہ ایک ضرورت ہے کیونکہ وہ اسے دنیا کے لیے کینسر سمجھتے ہیں۔