اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم اور دیگر دفاعی صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں اور امریکا آج رات ایران کو شدید حملوں کا نشانہ بنائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران کے خارگ جزیرے سمیت تیل کے دیگر اہم مراکز پر قبضہ کر لے گا اور ایران کی تیل و گیس مارکیٹوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا وہاں بھی ایسا کر چکا ہے اور اس کے نتائج امریکا اور وینزویلا، دونوں کے لیے مثبت رہے ہیں۔







