امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ ان کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے اور سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی درخواست پر امریکہ سوڈان کے بحران پر بھی کام شروع کرے گا، جب کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے روس۔یوکرین امن منصوبے کی خفیہ منظوری دے دی: امریکی میڈیا
دوسری جانب سعودی وزیرِ سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی معاہدوں کی مالیت 557 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو مستقبل میں اسٹریٹجک، تجارتی اور تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دے گی۔







