برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایس کے سی ون تھری فائیو طیارہ گرنے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ اس مشن میں شامل دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

بیان میں ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ واقعہ دوستانہ فضائی حدود میں ایک فوجی آپریشن کے دوران پیش آیا اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اٹھائیس فروری کو امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اب تک امریکی فوج کے سات اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔