واضح رہے کہ انڈیا درآمدی توانائی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جس میں ایل پی جی کا تقریباً 60 فیصد حصہ شامل ہے۔ یہ گیس ملک کی بڑی آبادی گھریلو استعمال، خصوصاً کھانا پکانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
توانائی کی مارکیٹنگ کرنے والی سرکردہ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) نے کہا ہے کہ بلک اور کمرشل ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کی گئی ہے۔
India raises cooking gas and jet fuel prices #India https://t.co/Ygp9jQwFHV
— Gulf Today (@gulftoday) May 1, 2026
آئی او سی ایل کے مطابق 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے (تقریباً 10.50 امریکی ڈالر) اضافہ کیا گیا ہے، جو دارالحکومت نئی دہلی میں تقریباً 48 فیصد اضافے کے برابر ہے۔ مقامی ٹیکسز اور لیویز کے باعث مختلف شہروں میں قیمتیں مختلف رہتی ہیں۔
آئی او سی ایل کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمت میں بھی تقریباً پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







