اس حوالے سے پیر کے روز 6 خصوصی سرمایہ کاری اداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف ایڈوائزر نے کی۔

اجلاس میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی، بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ماتارباری انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں ڈیفنس انڈسٹریل زون کے قیام کی تجویز کی منظوری دی گئی جسے جلد ایڈوائزر ی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد ایشک چودھری نے ڈھاکا میں فارن سروس اکیڈمی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ زمین پہلے بھارت کے تعاون سے ایک اکنامک زون کے لیے مختص تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ اراضی اب ڈیفنس انڈسٹریل منصوبے کے لیے دستیاب ہو گئی ہے۔

ایشک چودھری کے مطابق اس منصوبے کو اکنامک زونز اتھارٹی کے ماسٹر پلان میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ سٹی ایڈوائزر ی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد شفیق الاسلام، سیکریٹری ٹو پرنسپل ایڈوائزر، بھی بریفنگ کے دوران موجود تھے۔