جمعے کو جاری بیان میں اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے کہا کہ یہ اعلان ان پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے جن کی وجہ سے پہلے ہی غزہ میں خوراک، طبی امداد، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہوں سے متعلق اہم سامان کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تازہ اقدام فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دے گا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں میں رکاوٹ غزہ میں پہلے سے نازک انسانی صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہے اور فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی ضروری ہے۔