امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد امریکا ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں سخت جواب دیں گے، انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مؤقف پر زور دیتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی۔
BREAKING: President Trump tells Fox News the United States will respond with force after what he called a surprise Iranian missile attack on U.S. forces in Jordan, saying, "We re going to beat the f****** s*** out of them" and warning Iran is "going to get a beating."
— Fox News (@FoxNews) July 29, 2026
He said… pic.twitter.com/ZsgHEDq8sB
فاکس نیوز نے مزید رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ عراق میں ایران کی حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف امریکا اور سعودی عرب کے مشترکہ فضائی حملے عراقی حکومت سے رابطے میں رہ کر کیے گئے۔
یاد رہے کہ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے چند گھنٹے قبل رپورٹ کیا تھا کہ ملک کی فضائی دفاعی فورسز نے ایران سے داغے گئے پانچ میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے۔
یہ اعلان امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے اردن کی سمت داغے گئے تمام میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا۔






