لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "لوٹ مار کی بہترین مثال" قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے ساتھ صہیونی حکومت نے بھی ایرانی عوام کے دل جلا دیے، "ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے۔"

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہے اور دشمن کو اس کی حرکتوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کو بھی خبردار کیا کہ ایران کے قومی مفادات اور سلامتی سے کھیلنے کی کوشش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کو اس کارروائی پر مبارکباد دی جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہوئے۔ کاٹز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "جو اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا، اسے تباہ کر دیا گیا۔ انصاف ہوا اور شر کی محوری طاقت کو مہلک ضرب لگی ہے۔"
مزید پڑھیں: ایران کا تباہ کن جوابی حملوں کا اعلان، 27 امریکی، متعدد اسرائیلی تنصیبات پر ایک ساتھ حملہ

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل پورے زور و طاقت کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گا اور کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں بھی ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات میں شدت آ سکتی ہے تاکہ خطے میں اپنے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ یہ  بیانات اس تنازعہ کو مزید شدت دے رہے ہیں، جس کے بعد خطے میں سلامتی کی صورتحال نازک ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے بیانات کے بعد علاقے میں فوجی اور سفارتی کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، اور عالمی سطح پر ایران اور اسرائیل کے تعلقات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔