اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں حزب اللہ کے رضوان فورس کے کمانڈر مالک بلو کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے ساتھ مل کر فوج کو کارروائی کی ہدایت دی تھی۔
🚨 BREAKING: Israel Confirms Strike on Elite Hezbollah Commander in Southern Suburbs of Beirut (Dahieh)
— Political Pen (@politicalpen_) May 6, 2026
Prime Minister Benjamin Netanyahu and Defense Minister Israel Katz have officially announced the targeting of the commander of Hezbollah’s elite Radwan Force during a… https://t.co/slF9hI4vBx pic.twitter.com/How9us4dYh
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ رضوان فورس کے جنگجو اسرائیلی بستیوں پر حملوں اور فوجیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں، مزاحمتی تنظیم کو استثنیٰ حاصل نہیں، اسرائیل کا ہاتھ ہر دشمن تک پہنچے گا۔
مزید پڑھیں: آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا: امریکی وزیرخارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی علاقوں کے شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور اسرائیل اسی حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ تاحال حملے میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔







