حماس کے غزہ میں سربراہ خلیل الحیہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی حماس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ ہے۔
Senior Hamas commander Raed Saed, one of the architects of the October 7 attacks on Israel, was killed in a missile strike that targeted his car in Gaza City, Israel’s military said https://t.co/EBCBoiqvB6 pic.twitter.com/L4hZmgH48J
— Reuters (@Reuters) December 13, 2025
خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم ثالثوں، بالخصوص امریکا، امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے ضامن کے طور پر اسرائیل کو معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بنائیں۔ حماس کے مطابق تازہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 25 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں جنگ بندی کے آغاز کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر تقریباً 800 حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 386 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر غزہ پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، جس پر بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔







