حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق یہ کارروائی صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کی گئی جن کا الزام انہوں نے سعودی عرب پر عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ سعودی جارحیت کا ردعمل ہے۔
دوسری جانب یمن میں سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں ناکام بنا دیا۔ تاہم سعودی حکام نے اب تک اس حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔
Yemen s Houthis announced Monday that they conducted drone and missile strikes on Saudi Arabia s Abha International Airport after they blamed Riyadh for bombing Sanaa International Airport earlier in the day pic.twitter.com/NlZM5zCGBa
— The New Region (@thenewregion) July 13, 2026
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ یمن کی فوج نے صنعا ایئرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا تھا تاکہ ایک ایرانی طیارے کو وہاں اترنے سے روکا جا سکے، جبکہ حوثیوں نے اس کارروائی کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، جب کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر قابض ہیں۔
یاد رہے کہ پیر کے روز یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے حوثیوں کے زیرِ انتظام صنعا ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔






