امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے جواب نہ دینے کے باعث امریکی نائب صدر کا دورہ مؤخر کیا گیا۔

معاملے سے باخبر امریکی حکام نے بتایا ہے کہ جے ڈی وینس کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران یا امریکا اگلا قدم کیا اٹھائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ طویل المدتی معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں شرکت کے لیے وفد اسلام آباد بھیجنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔